ماضی کی غلط ترجیحات کی وجہ سے دوردراز کے شہرترقی سے محروم رہے،عثمان بزدار

ماضی کی غلط ترجیحات کی وجہ سے دوردراز کے شہرترقی سے محروم رہے،عثمان بزدار
ماضی کی غلط ترجیحات کی وجہ سے دوردراز کے شہرترقی سے محروم رہے،عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ماضی کی غلط ترجیحات کے باعث پنجاب کے دوردرازشہر ترقی سے محروم رہے ہیں۔تاہم ان کی حکومت نے ترقیاتی منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظررکھ کر ترتیب دیے ہیں۔عثمان بزدارنے کہاحکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے موڑدیا ہے۔

وزیراعلیٰ سے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے بھی ملاقات کی ہے جس میں انسداداسموگ،ماحولیاتی آلودگی کے اقدامات پربات چیت کی گئی۔عثمان بزدار نے کہاسابق حکومتوں نے کرپشن سے سیاسی آلودگی بڑھائی ۔ بے ہنگم عمارتوں سے فضائی آلودگی میں اضافہ کیاگیا۔سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ہمارے شہرآلودہ ہیں۔

مزید : قومی