18 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہسپتال کی منتقلی کامعاملہ ، سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی

18 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہسپتال کی منتقلی کامعاملہ ، سپریم کورٹ نے نظر ثانی ...
18 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہسپتال کی منتقلی کامعاملہ ، سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )18 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہسپتالوں کی منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 12 دسمبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا ۔ آئینی ترمیم کے تحت ہسپتالوں کا کنٹرول وفاق سے صوبوں کو دیدیا گیاتھا ، سپریم کورٹ نے جنوری 2019 میں وفاق سے سندھ منتقلی غیر آئینی قرار دی تھی ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ سنا یا تھا ۔

مزید : قومی


loading...