بی آرٹی کی تحقیقات رکوانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

بی آرٹی کی تحقیقات رکوانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
بی آرٹی کی تحقیقات رکوانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

  



پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخواحکومت نے بی آرٹی پر ایف آئی اےکی تحقیقات روکنے کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا ، کیس آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کے پی کے حکومت نے پشاور بی آرٹی منصوبے پر ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا ،حکومت کا موقف ہے کہ نیب میں منصوبے کی تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے ،کیس دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔ ایڈووکیٹ جنر ل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جانے کے لیے کیس تیار ہے ،آئندہ ہفتے کیس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی آرٹی کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا،جبکہ بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کر چکی ہے ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور