کاروبا ر کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں اضافہ

کاروبا ر کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں اضافہ
کاروبا ر کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معیشت کی بحالی کے طرف سفر کا اقرار تو موڈیز بھی کر رہاہے جبکہ سٹیٹ بینک نے بھی زر مبادلہ کے ذخائر بڑھنے کی خوشخبری سنا دی ہے تاہم اس کے علاوہ انٹر بینک میںڈالر بھی سستا ہو نا شروع ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر آج ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 5 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مستحکم ہو گیاہے اور اس وقت 155 روپے 10 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان رہا جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 641 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 40 ہزار 987 پر پہنچ گئی تاہم پھر اس میں کمی کا رجحان پیدا ہوا اور انڈیکس 28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 669 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

بزنس -