ن لیگ کا لندن میں ہونے والا اجلاس ملتوی، وجہ کیا بنی ؟ آپ بھی جانئے

ن لیگ کا لندن میں ہونے والا اجلاس ملتوی، وجہ کیا بنی ؟ آپ بھی جانئے
ن لیگ کا لندن میں ہونے والا اجلاس ملتوی، وجہ کیا بنی ؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہوگیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں ہونے والی بیٹھک منسوخ ہوگئی ہے۔ آج نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ ہونا ہے جس کے باعث اہم ترین اجلاس کچھ وقت کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے ن لیگ کا اہم ترین اجلاس لندن میں ہوگا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف ، ملک احمد خان، رانا تنویر سمیت دیگر لندن میں موجود ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -