دعا منگی اغوا کیس، زخمی حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈ، کیا کچھ انکشافات کیے؟ آپ بھی جانئے

دعا منگی اغوا کیس، زخمی حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈ، کیا کچھ انکشافات کیے؟ ...
دعا منگی اغوا کیس، زخمی حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈ، کیا کچھ انکشافات کیے؟ آپ بھی جانئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی جانب سے دعا منگی کے زخمی دوست حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کے ساتھ موجود حارث کو اغوا کاروں نے گردن میں گولی مار دی تھی، ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جمعہ کے روز حارث کی حالت سنبھلی تو پولیس نے بھی اس کا ابتدائی تحریری بیان ریکارڈ کرلیا۔ تفتیش کاروں نے حارث سے سوال پوچھا کہ اغوا کاروں کی تعداد کتنی تھی ؟ جس پر اس نے بتایا کہ اغوا کار 4 سے 5 تھے ۔ بیان ریکارڈ کرتے ہوئے حارث کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی تو حارث نے اغوا کاروں کی گاڑی کو شناخت کرلیا۔حارث کا تحریری بیان ریکارڈ کرنے کے باوجود اغوا کاروں کی شناخت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی