ایف بی آر اِن ایکشن،محکمہ ایکسائز کے درجنوں آفیسرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

ایف بی آر اِن ایکشن،محکمہ ایکسائز کے درجنوں آفیسرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
ایف بی آر اِن ایکشن،محکمہ ایکسائز کے درجنوں آفیسرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(صباح نیوز) بے نامی جائداداورایف بی آرکے نان فائلرزمیں محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے درجنوں آفیسرزکابھی سراغ لگالیا  گیا،اربوں روپے کی بے نامی جائداداور75فیصدنان فائلرزکی اطلاعات ملنے کے بعدڈائریکٹرایکسائزاورایف بی آرکے حکام نے قانونی کارروائی کافیصلہ کرلیاہے۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق سینئرآفیسرزکوٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے متعددبارنوٹسزجاری کئے گئے مگرکوئی عمل درآمدنہ ہوسکا،اب اُن کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ جرمانے کے ساتھ ٹیکسزبھی وصول کئے جائیںگے۔ڈائریکٹرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن احمدسعیدنے دعویٰ کیا ہے کہ نان فائلرزاوربے نامی جائدادمیں ملوث آفیسرزکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔