پی ایس ایل فرنچائزز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا؟ زبردست خبر آ گئی

پی ایس ایل فرنچائزز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا؟ زبردست ...
پی ایس ایل فرنچائزز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا؟ زبردست خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑی کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے اور تمام فرنچائزز نے پلاٹینم کیٹیگری میں چند کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے کرس لن کو منتخب کیا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے کو خریدا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے معین علی کا انتخاب کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کی خدمات حاصل کی ہے اور کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز کو منتخب کیا ہے۔

پلاٹینم پک ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن انگرام کو منتخب کیا ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے ریلی روسو کا انتخاب کر لیا ہے۔

مزید : کھیل