بازار سے پاپڑ کھانے والے کم سن بہن بھائی نے زبان کی جلن ختم کرنے کے لئے ایسا کام کر دیا کہ ہنستے بستے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی

بازار سے پاپڑ کھانے والے کم سن بہن بھائی نے زبان کی جلن ختم کرنے کے لئے ایسا ...
بازار سے پاپڑ کھانے والے کم سن بہن بھائی نے زبان کی جلن ختم کرنے کے لئے ایسا کام کر دیا کہ ہنستے بستے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی

  



فیصل آباد(صباح نیوز)تھانہ ملت ٹاؤن کےعلاقہ واہگہ ٹاؤن میں2نوعمربہن بھائیوں نےپاپڑکھانے سےزبان کی جلن ختم کرنےکےلئےباتھ روم میں پڑی تیزاب پی لی جس سے بہن جاں بحق اوربھائی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق کریانہ فروش زاہدکی4سالہ بیٹی زیبااور2سالہ بیٹےاحدنےدکان سےلےکرپاپڑکھائےجس میں زیادہ مرچ مصالحہ ہونے کی وجہ سے اُن کی زبان میں جلن محسوس ہورہی تھی، دونوں نے جلن ختم کرنے کے لئے باتھ روم میں پڑی تیزاب کی بوتل کھول کر پی لی جس کے نتیجہ میں دونوں کی حالت غیرہوگئی انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایاگیاجہاں 4  سالہ زیباجاں بحق ہوگئی جبکہ اَحدکی حالت تشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد