3 بیٹیوں کی ماں پر بیٹا پیدا کرنے کیلئے دباﺅ، سسرال والوں کی دیور کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی فرمائش، انکار پر خاتون کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی روح کانپ اٹھے

3 بیٹیوں کی ماں پر بیٹا پیدا کرنے کیلئے دباﺅ، سسرال والوں کی دیور کے ساتھ ...
3 بیٹیوں کی ماں پر بیٹا پیدا کرنے کیلئے دباﺅ، سسرال والوں کی دیور کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی فرمائش، انکار پر خاتون کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی روح کانپ اٹھے

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں سسرال والوں نے اپنے دیور کے ساتھ تعلق قائم کرکے بیٹا پیدا کرنے سے انکار پر 3 بیٹیوں کی ماں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

راجستھان کے شہر جھنجھنو میں ایک خاتون کی تین بیٹیاں تھیں، سسرال والوں نے اس پر دباﺅ ڈالا کہ وہ اپنے شوہر کے چچا زاد بھائی کے ساتھ تعلق قائم کرے اور بیٹا پیدا کرے۔ خاتون نے سسرال والوں کے اس مشورے پر عمل کرنے سے انکار کردیا جس پر وہ طیش میں آگئے اور اسے بری طرح پیٹا۔ خاتون کو 2 روز قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی۔

متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے اسے ریاستی دارالحکومت جے پور منتقل کردیا جہاں اب اس کی حالت سنبھل رہی ہے۔

مزید : جرم و انصاف