نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ،نادرا کو اب تک کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟تفصیلات آ گئیں

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ،نادرا کو اب تک کتنے لاکھ درخواستیں موصول ...
نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ،نادرا کو اب تک کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟تفصیلات آ گئیں

  



لاہور(این این آئی)نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے تحت گھر حاصل کرنے کیلئے نادرا کو 19 لاکھ 18ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں ابھی 10 دن باقی ہیں۔

ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کرانے والوں میں5515خواجہ سراء،184355افراد کا تعلق کچی آبادی،34654ہزار سے زائد بیوہ اور9325مطلقہ خواتین،715473 افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔نادرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک مہینہ توسیع کے بعد 15 دسمبر 2019 مقرر کی گئی ہے اور اس ضمن میں اپنا گھر حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے جس کے تحت غریب، نادار اور مستحق لوگوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نادرا ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور ایک ملین سے زائد افراد نے بذریعہ ای سہولت خود کو رجسٹر کیا ہے۔ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع اسلام آباد میں 259,276 افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ کراچی کے مختلف اضلاع سے 121,759 لاکھ افراد، ضلع ملتان سے 77569 افراد، بہاولپور سے 57442 افراد اور پشاور سے 44685 افراد نے گھر کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی۔آن لائن رجسٹریشن 15 دسمبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کرائی جا سکتی ہے۔سمندر پار مقیم پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھربنانےکی خواہش رکھنےوالےتمام پاکستانی گھربیٹھےنادرا کی ویب سائٹ http://nphp.nadra.gov.pkپربھی کسی اضافی فیس کےبغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور