گلوکارہ میڈونا کے جسم سے خون نکال کر واپس ان کے جسم میں کیوں ڈالا جاتا ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

گلوکارہ میڈونا کے جسم سے خون نکال کر واپس ان کے جسم میں کیوں ڈالا جاتا ہے؟ ...
گلوکارہ میڈونا کے جسم سے خون نکال کر واپس ان کے جسم میں کیوں ڈالا جاتا ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ میڈونا گزشتہ دنوں اچانک بیمار پڑ گئیں۔ ان کے خون میں مسائل آنے کے باعث ڈاکٹروں نے ان کے جسم سے خون نکالا اور صفائی کرکے دوبارہ ان کے جسم میں داخل کر دیا۔ اس طریقہ علاج کو ’آٹوہیموتھراپی‘ کہا جاتا ہے۔ 61سالہ میڈونا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہوتے ہیں اور انہیں لگایا جا رہا ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں میڈونا کی گود لی ہوئی بیٹیاں سٹیلے اور ایسٹیئر بھی ان کے پاس ہسپتال میں موجود ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ میڈونا ان دنوں ایک ٹور کر رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر شوز کر رہی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کو یہ طبی مسئلہ کام کی کثرت کے باعث پیش آیا۔ اپنی اس بیماری کی وجہ سے انہیں کئی شوز بھی چھوڑنے پڑے۔ سوشل میڈیا پر میڈونا نے کہا ہے کہ ”مجھے اچانک شدید تکلیف شروع ہو گئی تھی۔ آٹوہیموتھراپی کے بعد میں خود کو صحت مند محسوس کر رہی ہوں۔ اب مجھے آرام کرنا پڑے گا اور اب میں ڈاکٹروں کی ہدایات پر ضرور عمل کروں گی۔“

مزید :

تفریح -