وہ لڑکی جسے شہزادیوں کی طرح تیار ہونے کے لاکھوں روپے ملتے ہیں

وہ لڑکی جسے شہزادیوں کی طرح تیار ہونے کے لاکھوں روپے ملتے ہیں
وہ لڑکی جسے شہزادیوں کی طرح تیار ہونے کے لاکھوں روپے ملتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈزنی پرنسس یا ڈزنی شہزادی ایک تخیلاتی کردار ہے جو آپ ڈزنی کمپنی کی اینیمیٹڈ فلموں اور سیریز میں دیکھتے ہیں اورکھلونوں کی شکل میں بھی دستیاب ہے لیکن برطانیہ میں ایک ایسی لڑکی ہے جو جیتی جاگتی ڈزنی پرنسس ہے اور ڈزنی پرنسس بن کر لاکھوں روپے کماتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 30سالہ سیان تھامس نامی لڑکی ہے، جسے ڈزنی پرنسس بننے کا شوق ہے اور وہ اپنے دفتر بھی مختلف ڈزنی شہزادیوں کی طرح کے لباس پہن کر اور میک اپ کرکے جاتی ہے۔
سیان تھامس ہر سال کرسمس پر ڈزنی کے خاص انداز میں کرسمس ٹری بھی سجاتی ہے۔ لوگ نہ صرف اس کے بنائے کرسمس ٹری خریدتے ہیں بلکہ جیتی جاگتی ڈزنی پرنسس کے طور پر اس کی خدمات بھی حاصل کرتے ہیں اور اسے اس کام کا بھاری معاوضہ ادا کرتے ہیں۔رواں سال اس نے اپنے 7فٹ اونچے پائن کے درخت کو سجانے کے لیے 100کدوﺅں کو اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیا اور اس کام پر اسے کئی گھنٹے لگے۔ اس نے اپنے کرسمس ٹری کو اس قدر خوبصورتی سے سجایا کہ جب اس نے فیس بک پر اس کی تصویر پوسٹ کی تھی لوگ مبہوت رہ گئے اور اسے جادوئی درخت قرار دے دیا۔ سیان تھامس ’فیری ٹیل مومنٹس‘ کے نام سے ایک کاروبار چلاتی ہے اور ڈزنی کی طرح پر کرسمس ٹری اور دیگر چیزیں بنا کر فروخت کرتی ہے۔ والز آن لائن سے بات کرتے ہوئے سیان کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے دفتر جانے کے لیے زیادہ تر سنڈریلا کردار کا روپ دھارتی ہوں چنانچہ اس بار میں نے فیصلہ کیا کہ سنڈریلا ٹری بناﺅں۔ میں نے اسے بنانے میں کئی دن لگائے اور مجھے خوشی ہے کہ لوگوں نے اسے بے حد پسند بھی کیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -