غیر ملکی سعودی شہریت کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟ سب سے بڑی خبر آگئی

غیر ملکی سعودی شہریت کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟ سب سے بڑی خبر آگئی
غیر ملکی سعودی شہریت کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟ سب سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ویژن 2030ءکے تحت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملکی اور معاشرتی ڈھانچے میں ایسی حیران کن تبدیلیاں کر رہے ہیں جن کا اس سے قبل تصور بھی محال تھا۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا اور انہیں گارڈین کی پابندی سے نجات دلانا بھی ایسی ہی تبدیلیوں میں سے ایک ہیں۔ اب ایک اور بڑی تبدیلی آ گئی ہے اور سعودی حکومت نے پہلی بار غیرملکیوں کو شہریت دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب مختلف شعبوں اور پیشوں میں مہارت رکھنے والے غیرملکیوں کو اپنے ملک کی شہرت دے گا۔
شاہ سلمان کی طرف سے جاری ہونے والی شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ”جو لوگ ممتاز مذہبی سکالر ہوں گے یا نیوکلیئر، ری نیو ایبل انرجی، میڈیسن، فارماکالوجی، کمپیوٹرسائنس، آئل، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، ایکالوجی، ایسٹروناٹکس، ایوی ایشن، کلچر، سپورٹس اور آرٹس سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے ہوں گے انہیں سعودی شہرت دی جائے گی۔ “ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے لوگوں کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ سعودی عرب میں قیام کریں اور ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔

مزید :

عرب دنیا -