بھارت کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بھارت کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
بھارت کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، لوکیش راہول، شریاس ائیر، رشبھ پنت، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، رویندرا جدیجہ، بھوونیشور کمار، دیپک چھاہر اور یوزویندرا چھاہل شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز، ایوین لوئس، برینڈن کنگ، شمرون ہت مائر، دنیش رام دین، جیسن ہولڈر، کھیری پیئر، ہیڈن والش، شیلڈن کوٹریل اور کیسریک ولیمز شامل ہیں۔

مزید : کھیل