اینٹی کرپشن پنجاب نے گذشتہ ماہ کتنے ارب کی ریکوری کی؟جان کر ہی کرپٹ عناصر کے پسینے چھوٹ جائیں گے

اینٹی کرپشن پنجاب نے گذشتہ ماہ کتنے ارب کی ریکوری کی؟جان کر ہی کرپٹ عناصر کے ...
اینٹی کرپشن پنجاب نے گذشتہ ماہ کتنے ارب کی ریکوری کی؟جان کر ہی کرپٹ عناصر کے پسینے چھوٹ جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کےمطابق اینٹی کرپشن پنجاب نےنومبر2019میں8اَرب61کروڑ50لاکھ روپےکی تاریخی ریکوری کی ہے،جس میں سے5کروڑ94لاکھ 50ہزار روپےکی ڈائریکٹ ریکوری، 8 ارب 49کروڑ 74لاکھ 50ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اور5کروڑ 81لاکھ روپے کی اِن ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب کوایک ماہ میں1615شکایات موصول ہوئیں اوراُس نےسابقہ شکایات سمیت1627شکایات کوحل کیا۔اِسی طرح اینٹی کرپشن نےایک ماہ میں397انکوائریاں لگائیں، 413جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیااورمکمل چھان بین کےبعد112کیس رجسٹر کئے،109جاری کیسز کا فیصلہ کیا،97چالان پیش کئے،16ریڈکئےاور119افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں1عدالتی مفروراور16اشتہاریوں کوبھی گرفتارکیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اور کرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور