پاکستانی لڑکیاں اجنبی مردوں کو کس طرح کے میسجز بھیج کر چھیڑتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پاکستانی لڑکیاں اجنبی مردوں کو کس طرح کے میسجز بھیج کر چھیڑتی ہیں؟ دیکھ کر آپ ...
پاکستانی لڑکیاں اجنبی مردوں کو کس طرح کے میسجز بھیج کر چھیڑتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ لڑکے ہی لڑکیوں کو چھیڑتے ہیں اور سوشل میڈیا پر لڑکیاں اس کا شکوہ کرتی بھی بہت پائی جاتی ہیں کہ لڑکے ان کے ان باکس میں گھس کر نجانے کیا کچھ کہہ ڈالتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ اب سوشل میڈیا پر لڑکوں نے لڑکیوں کو بھی بے نقاب کرنا شروع کر دیا جو لڑکوں کے ان باکس میں آ کر انہیں انوکھے طریقوں سے چھیڑتی اور پریشان کرتی ہیں۔

ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق یہ لوگ لڑکیوں کی طرف سے ان باکس میں بھیجے گئے میسجز کے سکرین شارٹس اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹس پر پوسٹ کر رہے ہیں، جن میں زیادہ تر لڑکیاں کسی لڑکے کو کوئی محبت بھرا پیغام بھیجتی ہیں اور پھر دوسری ہی پیغام میں اسے بھیا کہتے ہوئے فرماتی ہیں کہ میسج غلطی سے آپ کو آ گیا تھا۔ اب بتائیں وہ لڑکا کیوں نہ سٹپٹا کر رہ جائے گا۔

ایک لڑکے نے چیٹنگ کا سکرین شاٹ پوسٹ کی ہے جس میں اسے لڑکی ’ہائے‘ لکھتی ہے۔ جب لڑکا جواباً ہائے کہتا ہے تو اگلے دو میسجز آتے ہیں جن میں لڑکی ’سیکسی‘ اور ’تم بہت سیکسی لگتے ہو‘ لکھ بھیجتی ہے۔ لڑکا حیرت کے مارے ’ایکسکیوز می‘ کہتا ہے اور لڑکی یہ کہہ کر بھاگ نکلتی ہے کہ ’آئی ایم سوری، وہ غلطی سے آ گئے بھیا۔“

ایک اور لڑکے نے سکرین شاپ پوسٹ کیا جس میں لڑکی نے اسے لکھ بھیجا ہے کہ ”بھائی کیا تم بٹ کوائنز (ڈیجیٹل کرنسی)کے بارے میں جانتے ہو؟“ بتائیں بھلا، اب بندہ سوشل میڈیا پر بھائی بننے کے لیے جاتا ہے کیا؟ کیوں یہ لڑکیاں لڑکوں کی دم پر یوں پاﺅں رکھتی ہیں؟؟ سفاکیت کی حد ہوتی ہے کوئی۔

ایک اور لڑکی ایک لڑکے کو یکے بعد دیگر تین پیغامات بھیجتی ہے جن میں لکھتی ہے کہ ”سالگرہ مبارک بھائی۔۔ بھائی آپ مجھے جواب کیوں نہیں دے رہے۔۔ اگر تم بات نہیں کرنا چاہتے تو ٹھیک ہے، بائے۔“بندہ پوچھے، چھوٹتے ہی بھائی بنا لیا تم نے، وہ کیوں بات کرے گا؟ یوں تو وہ ساری عمر بہنیں ہی بیاہتا رہے گابیچارا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور