ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں کون سے کھلاڑی کس ٹیم نے خریدے؟ جان کر آپ کی بھی خوشی کی انتہاءنہ رہے

ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں کون سے کھلاڑی کس ٹیم نے خریدے؟ جان کر آپ کی بھی ...
ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں کون سے کھلاڑی کس ٹیم نے خریدے؟ جان کر آپ کی بھی خوشی کی انتہاءنہ رہے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز نے ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے پلاٹینم کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے ٹام بینٹن اور شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، کراچی کنگز نے کرس جورڈن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بین کٹنگ، ملتان سلطانز نے ذیشان اشرف اور روی بوپارا کو منتخب کیا۔

گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس، ملتان سلطانز نے سہیل تنویر، کراچی کنگز نے شرجیل خان اور کیمرون ڈیلپورٹ، پشاور زلمی نے لائم ڈاﺅسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فواد احمد کو منتخب کیا۔

اس سے قبل پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے، لاہور قلندرز نے کرس لین، ملتان سلطانز نے ڈیل سٹین اور کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز کا انتخاب کیا۔

مزید : کھیل