پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی ، حکومت نے وہ قدم اٹھالیا جس کی اشد ضرورت تھی

پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی ، حکومت نے وہ قدم اٹھالیا ...
پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی ، حکومت نے وہ قدم اٹھالیا جس کی اشد ضرورت تھی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے موسسہ جنوب ایشیاء سے معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی موسسہ جنوب ایشیاء سے مذاکرات اور معاہدہ ہوا۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق پیر نور الحق قادری نے کہاکہ گذشتہ حج کے بہترین انتظامات پر خادم حرمین اور چیئرمین موسسہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنوب ایشیائی حجاج کا انتظام و انصرام ایک مشکل کام ہے جسے بخوبی سرانجام دیا گیا،ہمارے حجاج اللہ کے بعد موسسہ جنوب ایشیاء کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ہمارے حجاج کو پیک شدہ کھانے اور بنکر بیڈز استعمال کرنےمیں مشکل آرہی ہے،مکاتب کوپاکستانی معیارکےکھانےاوردیگر سہولیات کے فراہمی کا پابند کیا جائے،پاکستان حج مشن میں دو قابل ترین افسر تعینات کئے ہیں،اِن سے پھرپور تعاون کیا جائے۔سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ پاکستانی حجاج کی خوشی میں ہماری خوشی اور تکلیف میں ہماری تکلیف ہے۔ میاں مشتاق بورانہ نے کہاکہ مشاعر کے مسائل کے فوری حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔ چیئر مین موسسہ رافعت بدر نے کہاکہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، پچھلے سال کوٹہ بڑھنے اور منی میں کم گنجائش کے سبب بینکر بیڈز لگانا پڑے۔رافعت بدر نے کہاکہ آنے والے سالوں میں منی کے خیموں کو ڈبل سٹوری اٹیچ باتھ بنایا جائے گا، اس سال پاکستانی حجاج کو انکے معیار کے مطابق کھانا فراہم کرینگے۔

مزید : قومی