والدین سے روٹھنے والی کشمیر کی ننھی جیالی حوران فاطمہ کو بلاول بھٹو نےمنالیا،ننھی پری کی اٹھکیلیاں دیکھ کر آپ بھی مسکرا دیں گے

والدین سے روٹھنے والی کشمیر کی ننھی جیالی حوران فاطمہ کو بلاول بھٹو ...
والدین سے روٹھنے والی کشمیر کی ننھی جیالی حوران فاطمہ کو بلاول بھٹو نےمنالیا،ننھی پری کی اٹھکیلیاں دیکھ کر آپ بھی مسکرا دیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے والدین  سے روٹھنے والی کشمیر کی ننھی جیالی حوران فاطمہ سے ملاقات کرتے ہوئےاُسےمنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ حوران فاطمہ نے پی پی پی یوم تاسیس کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ مظفرآباد جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوران فاطمہ بلاول بھٹو سے ملاقات نہ کروانے پر والدین سے روٹھ گئی تھیں۔کشمیر کی ننھی جیالی کی ویڈیو وائرل ہونے پر بلاول بھٹو زرداری نے حوران فاطمہ اور اس کے دوستوں کے ساتھ دن گزارا۔ حوران فاطمہ کے ہمراہ ان کے کزنز عدن علی، امل علی اور بہلول باذل نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کو تحائف دئیے، چاکلیٹ بھی کھلائی۔ہمیں کینو کھانا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بچوں کی دلچسپ فرمائشیں پوری کرتے رہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد