چیف سیکرٹری پنجاب صوبے میں گورننس کی بہتری کیلئے متحرک، بیوروکریسی کا اعظم سلیمان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

چیف سیکرٹری پنجاب صوبے میں گورننس کی بہتری کیلئے متحرک، بیوروکریسی کا اعظم ...
چیف سیکرٹری پنجاب صوبے میں گورننس کی بہتری کیلئے متحرک، بیوروکریسی کا اعظم سلیمان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی' سول اور پولیس افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری کی طرف سے اہم احکامات جاری کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری، شفافیت کا فروغ ترجیح ہے۔ افسران کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینے کیساتھ محاسبہ بھی کیا جائے اور ان کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا. چیف سیکر ٹری نے مزید کہا کہ افسران محنت سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں.اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینا ہو عوامی مسائل کا حل حکومت کی تر جیح، غفلت برداشت نہیں کی جائے گیاوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے.عام آدمی کو سرکاری دفاتر میں عزت و احترام ملنا چاہیئے۔اضلاع کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے.

چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنرز، اضلاع کے دورے کریں۔اضلاع میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے. قیمتوں کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو سبزی منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اشیاء میں ملاوٹ کیخلاف مہم کو تیز کیا جائے. سول اور پولیس افسران باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں. تمام محکموں اور افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جاۂے گی۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شجر کاری پر خصوصی توجہ دیں اور ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری نے قبضہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا ۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ اضلاع کے اچانک دورے کرنے کا اعلان بھی کیا۔