کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب کا کر دار اہم ہے:صدر مملکت

کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی میں ...
کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب کا کر دار اہم ہے:صدر مملکت

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب برائے ہراسیت کشمالہ طارق کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقام کار کشمالہ طارق سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں اُن سے ملاقات کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ ادارے کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شکایات کے ازالے کے لیےادارے کی سفارشات پربروقت عملدرآمد انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین آرڈیننس 2019 کی پارلیمانی منظوری کے بعد اس ادارے کے کردار کو مزید وسعت ملے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد