شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 08 تک پہنچ گیا، لاہور سمیت کن علاقوں میں دھند پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 08 تک پہنچ گیا، لاہور سمیت کن علاقوں میں دھند ...
شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 08 تک پہنچ گیا، لاہور سمیت کن علاقوں میں دھند پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب او رسندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو اور استور ملک کے سرد ترین مقام رہے جہاں درجہ حرارت منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں نارووال، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، لاہور،بہاولپور، نورپور تھل اور بالائی سندھ میں دھند کا راج ہوگا جبکہ زیریں سندھ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ جمعہ کے روز سب سے زیادہ سردی سکردو اور استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس میں منفی07، گلگت منفی 05، کالام، بگروٹ منفی 04، پاراچنارمنفی 03، قلات منفی02،چترال،دیراور بونجی میں درجہ حرارت منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -