پہلا ٹی 20، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیدیا

پہلا ٹی 20، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیدیا
پہلا ٹی 20، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیدیا

  



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدر آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ شمرون ہت مائر نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے جبکہ ایوین لوئس نے 40، کیرون پولارڈ نے 37، برینڈن کنگ نے 31، جیسن ہولڈر نے 24 اور دنیش رام دین نے 11 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے یوزویندرا چھاہل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ واشنگٹن سندر، دیپک چھاہر اور رویندرا جدیجہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، لوکیش راہول، شریاس ائیر، رشبھ پنت، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، رویندرا جدیجہ، بھوونیشور کمار، دیپک چھاہر اور یوزویندرا چھاہل شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز، ایوین لوئس، برینڈن کنگ، شمرون ہت مائر، دنیش رام دین، جیسن ہولڈر، کھیری پیئر، ہیڈن والش، شیلڈن کوٹریل اور کیسریک ولیمز شامل ہیں۔

مزید : کھیل