حکومت کا’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ قابل ستائش ،مرحلہ وار بڑھاتے رہیں گے:اسد عمر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دینے کیلئے حکومت کا ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ قابل ستائش ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ اصل ترقی میں کروڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں، دنیا بھر میں روزگار کے مواقع چھوٹے اور درمیانے کاروبار سے آتے ہیں، ایمان کی کمائی، ملکی معیشت کی ترقی میں حصہ دار اور عزت کی زندگی گزارنے کا سیکھے، پاکستان کے نوجوانوں کو یہ موقع دینے کیلئے حکومت کا یہ پروگرام قابل ستائش ہے، شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے، یہ پروگرام ہر پاکستانی نوجوان کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں پانچ سالوں میں ایک لاکھ 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں لیکن موجودہ حکومت کے اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، یہ نوجوانوں کا حکومت پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام اتنا کامیاب ہو گا کہ ہمیں دوبارہ وزیراعظم کے پاس جانا پڑے گا، اس عمل کو مرحلہ وار بڑھاتے رہیں گے۔