سندھ حکومت کے متبادل کے طور پر کسی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:سعید غنی

سندھ حکومت کے متبادل کے طور پر کسی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:سعید غنی
سندھ حکومت کے متبادل کے طور پر کسی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:سعید غنی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت کے متبادل کے طور پر کسی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پشاور بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے، منصفانہ تحقیقات کی جائے تو بہت سے چہرے بے نقاب ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےصوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن ہم ابھی تک پولیو ختم نہیں کرسکے، آج پولیو سے متعلق اور پبلک سیفٹی پروجیکٹ پر اجلاس تھا، لیکن وزیراعظم نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو سیاسی میٹنگ کیلئے اسلام آباد بلالیا۔سعید غنی نے کہا کہ طلبہ یونینز سیاستدان پیدا کرنے کی صنعت ہوتی ہیں اور اس صنعت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔سعید غنی نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے، منصفانہ تحقیقات کی جائے تو بہت سے چہرے بے نقاب ہوں گے،سندھ میں صوبائی حکومت کے متبادل کے طور پر کسی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی