قومی احتساب بیورونے چیئرمین نیب سے منسوب جعلی فون کالز سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

قومی احتساب بیورونے چیئرمین نیب سے منسوب جعلی فون کالز سے لاتعلقی کا اعلان ...
قومی احتساب بیورونے چیئرمین نیب سے منسوب جعلی فون کالز سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رضوان نامی شخص چیئرمین نیب کے پرائیوٹ سیکریٹری کی حیثیت سے ملزمان اور گواہان کو فون پر مختلف ہدایات دے رہا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو  نے چیئرمین نیب سے منسوب جعلی فون کالز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ زیادہ تر فونز کالز کا تعلق ایل این جی ٹرمینل ریفرنس سے متعلق ہے جو حال ہی میں احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔نیب نےاِن ٹیلی فون کالز کی مذمت کرتےہوئےکہا ہے کہ اِن جعلی فون کالز کا مقصد نیب کو بطور ادارہ بدنام کرنا ہے، چیئرمین نیب کسی بھی ملزم اور گواہ سے ٹیلیفون پر بات نہیں کرتے اور نہ ہی نیب کے کسی افسر کو کسی ملزم اور گواہ سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد