پی ایس ایل فرنچائزز نے سلور کیٹیگری میں بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا

پی ایس ایل فرنچائزز نے سلور کیٹیگری میں بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا
پی ایس ایل فرنچائزز نے سلور کیٹیگری میں بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑی کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے اور تمام فرنچائزز نے سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں سہیل خان، ٹیمل ملز اور عبدالناصر کا انتخاب کیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے سیکوگ پرسانا، بین ڈنک، فرزان راجہ اور جاہد علی کو ترجیح دی ہے ۔ ملتان سلطانز نے خوش دل شاہ، عثمان قادر اور فیبین ایلن پر اکتفا کیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیڈ نے فل سالٹ اور ظفر گوہر کو خریدا ہے۔

پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں محمد محسن، راحت علی، ڈوین پریٹوریس اور عادل امین کو منتخب کیا ہے جبکہ کرای کنگز نے محمد رضوان، عمید آصف، ڈین لارنس اور علی خان کا انتخاب کیا ہے۔

اس سے قبل ڈائمنڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے ٹام بینٹن اور شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، کراچی کنگز نے کرس جورڈن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بین کٹنگ، ملتان سلطانز نے ذیشان اشرف اور روی بوپارا کو منتخب کیا۔

گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس، ملتان سلطانز نے سہیل تنویر، کراچی کنگز نے شرجیل خان اور کیمرون ڈیلپورٹ، پشاور زلمی نے لائم ڈاﺅسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فواد احمد کو منتخب کیا۔

پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے، لاہور قلندرز نے کرس لین، ملتان سلطانز نے ڈیل سٹین اور کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز کا انتخاب کیا۔

مزید : کھیل