الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری ، حکومت نے اہم کامیابی حاصل کرلی، فواد چوہدری نے اعلان کردیا

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری ، حکومت نے اہم کامیابی حاصل کرلی، فواد چوہدری نے ...
الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری ، حکومت نے اہم کامیابی حاصل کرلی، فواد چوہدری نے اعلان کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کیلئے الیکشن کمیشن  کے ارکان کے ناموں پر حکومت اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے بھی دونوں اطراف کے نام اچھے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہاکہ الیکشن کمیشن  کے  دونوں ارکان کے نامزدگی کیلئے تقریباً اتفاق ہوگیا ہے، ارکان کی تقرری کے  حوالے سےماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔انہوں نےکہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے بھی حکومت اور اپوزیشن نے  اچھے نام تجویز کئے ہیں،دونوں میٹنگز میں بامعنی بات چیت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین تین نام دے دیئے ہیں تاہم ابھی تک کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد