بی آر ٹی منصوبہ،صوبائی حکومت کاایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ

بی آر ٹی منصوبہ،صوبائی حکومت کاایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کیلئے سپریم ...
بی آر ٹی منصوبہ،صوبائی حکومت کاایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بارپھرلٹکنےکاخدشہ پیداہو گیا،صوبائی حکومت نےایف آئی اے کوتحقیقات سےروکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ ایک بار تحقیقات روک چکی ہے،دوبارہ کیس نہیں کھولاجاسکتا۔ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت متحرک ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے ایف آئی اے تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ منصوبے کی نیب تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے لہذا دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے مطابق سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کر لیا ہے جسے آئندہ ہفتے جمع کرا دیا جائے گا۔گزشتہ روزپشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی آر ٹی کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے منصوبے میں خامیوں، تاخیر ، حکومتی عہدیداروں اور بیوروکریٹس کے درمیان حصے لینے کے حوالے سے گٹھ جوڑ، منصوبہ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے جبکہ آئی ٹی ایس کا ٹھیکہ زبردستی حکومتی شخصیت کو دینے کے حوالے سے کئی سوالات اٹھاتے ہوئے ایف آئی اے کو 45 روز کے اندر انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔