پولیس نے اسلام آباد اور پنجاب میں چرس سپلائی کرنے والی خاتون اور مرد کو گرفتار کرلیا

پولیس نے اسلام آباد اور پنجاب میں چرس سپلائی کرنے والی خاتون اور مرد کو ...
پولیس نے اسلام آباد اور پنجاب میں چرس سپلائی کرنے والی خاتون اور مرد کو گرفتار کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ شمس کالونی نے پشاور سے اسلام آباد اور پنجاب چرس سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزمہ اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کےعلاقے تھانہ شمس کالونی پولیس نےپشاور سےاسلام آباد اور پنجاب چرس سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ایک ملزمہ اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کے قبضہ سے 2540 گرام چرس برآمد کی گئی ہے،ملزمہ عائشہ کے قبضہ سے1240 گرام جبکہ ملزم ندیم بٹ سے 1300گرام چراس برآمدہوئی ہے۔ ملزم و ملزمہ چرس پشاور سے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کا کام کرتے ہیں،کارروائی ایس پی آئی نائن زون زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی۔دونوں کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی کی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہاہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد