غریب  اورعام شہریوں کو گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیشرفت تیزی سے جاری ہے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 غریب  اورعام شہریوں کو گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیشرفت تیزی سے جاری ...
 غریب  اورعام شہریوں کو گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیشرفت تیزی سے جاری ہے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب اور عام شہریوں کو گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیشرفت تیزی سے جاری ہے،وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں،  تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں غریب اور عام شہریوں کو اپنے گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیش رفت تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں،تعمیر شدہ گھر کی فروخت کےمرحلےپرفکس ٹیکس کانفاذاورتعمیراتی مرحلےپرسیلزٹیکس کاخاتمہ شعبہ تعمیرات کےفروغ اورترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کیساتھ ساتھ ای سٹیٹمنٹ پیپر کا اجراء بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اجازت ناموں اور این او سیز کو ممکنہ حد تک کم کیا جا رہا ہے جس سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا،معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور ہنر مند افراد کے لیے روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی،غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا۔اُنہوں نے کہا کہ سارے عمل میں سہولت اور آسانی پیدا کر کے گھروں کی تعمیر کے عمل کو تیز بنایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے ہوں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد