پی ایس ایل فائیو، کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں جلوے دکھائے گا؟ تمام فرنچائزز نے حتمی انتخاب کر لیا

پی ایس ایل فائیو، کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں جلوے دکھائے گا؟ تمام فرنچائزز نے ...
پی ایس ایل فائیو، کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں جلوے دکھائے گا؟ تمام فرنچائزز نے حتمی انتخاب کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام فرنچائزز نے کھلاڑی منتخب کر لئے ہیں۔

دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے کپتان سرفرازاحمد سمیت محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسن علی کو برقار رکھا تھا جبکہ آج ہونے والی ڈرافٹنگ میں انہوں نے پلاٹینم کیٹیگری میں جیسن روئے کا انتخاب کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ، گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد، سلور کیٹیگری میں سہیل خان، ٹیمل ملز اور عبدالناصر کو منتخب کیا ہے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں عارش خان، اور اعظم خان، سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں کیمو پال اور خرم منظور کا انتخاب کیا ہے۔

اب تک کے تمام ایڈیشنز میں ناکامی سے دوچار ہونے والی لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویز، شاہین شاہ آفریدی، سہیل اختر حارث رﺅف اور سلمان بٹ کو برقرار رکھا جبکہ آج ہونے والی ڈرافٹنگ تقریب میں انہوں نے پلاٹینم کیٹیگری میں کرس لین کا انتخاب کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی کوئی پک نہیں تھی جبکہ سلور کیٹیگری میں انہوں نے سیکوگ پرسانا، بین ڈنک، فرزان راجہ اور جاہد علی کو منتخب کیا جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد فیضان کا انتخاب کیا۔ لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز اور دلبر حسین کا انتخاب کیا۔

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلئے محمد عرفان، شاہد آفریدی، جیمز وینس، جنید خان، شان مسعود، علی شفیق اور محمد الیاس کو برقرار رکھا تھا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں آج انہوں نے معین علی اور ریلی روسو کا انتخاب کیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں ذیشان اشرف اور روی بوپارا کو ترجیح دی ۔

گولڈ کیٹیگری میں آل راﺅنڈر سہیل تنویر کو خریدا جبکہ سلور کیٹیگری میں خوشدل شاہ، عثمان قادر اور فیبین ایلن کا انتخاب کیا۔ ملتان سلطانز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں روحیل نذیر کا انتخاب کرنے کیساتھ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں عمران طاہر اور بلاول بھٹی کو منتخب کیا۔

ٹورنامنٹ کی دو مرتبہ چیمپین بننے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، لیوک رونچی، حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان کو برقرار رکھا تھا جبکہ آج پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیل سٹین اور کولن انگرام کو منتخب کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کولن منرو کو چنا اور لوڈ کیٹیگری میں رومان رئیس کا انتخاب کیا جبکہ سلور کیٹیگری میں فل سالٹ اور ظفر گوہر کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنالیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری میں عاکف جاوید اور احمد سفی عبداللہ کو منتخب کرنے کے علاوہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں سیف بدر اور ریسی وینڈر ڈوسن کو منتخب کیا۔

پشاور زلمی نے وہاب ریاض، حسن علی، کیرون پولارڈ، کامران اکمل، ڈیرین سیمی، امام الحق اور عمر امین کو برقرار رکھا تھا اور پلاٹینم کیٹیگری میں ان کی کوئی پک نہیں تھی۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے ٹام بینٹن اور شعیب ملک کو منتخب کیا جبکہ گولڈ کیٹیگری میں ان کی نظر انتخاب لائم ڈاﺅسن پر ٹھہری۔

سلور کیٹیگری سے محمد محسن، راحت علی، ڈوین پریٹوریس اور عادل امین سکواڈ کا حصہ بنے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں عامر خان اور عامر علی کو منتخب کیا گیا اور اس کے علاوہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں لائم لیونگسٹون اور حیدر علی خان کو رکھا گیا ہے۔

کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے بابراعظم، محمد عامر، عماد وسیم، افتخار احمد، عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو برقرار رکھا تھا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں آج ایلکس ہیلز کا انتخاب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کرس جارڈن کو کنگز کا حصہ بنایا اور گولڈ کیٹیگری سے شرجیل خان کے ساتھ کیمرون ڈیلپورٹ کی خدمات حاصل کیں۔ سلور کیٹیگری میں محمد رضوان، عمید آصف، ڈین لارنس اور علی خان پر نظرانتخاب ٹھہری جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری سے ارشد اقبال کو منتخب کر کے سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں لائم پلنکٹ اور اویس ضیاءکو رکھا ہے۔

مزید : کھیل