اخباروں پر حملے ہو رہے ہیں،عمران صاحب اور جھوٹے ترجمان غائب ہیں:مریم اورنگزیب

اخباروں پر حملے ہو رہے ہیں،عمران صاحب اور جھوٹے ترجمان غائب ہیں:مریم ...
اخباروں پر حملے ہو رہے ہیں،عمران صاحب اور جھوٹے ترجمان غائب ہیں:مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انگریزی اخبار ’ڈان‘ کی بندش، دھمکیوں اور عملے کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخباروں پر حملے ہو رہے ہیں اور عمران صاحب اور ان کے جھوٹے ترجمان غائب ہیں،اپوزیشن میڈیا برادری کے ساتھ ہے،میڈیا پر حملہ کرنیوالے ہاتھ بے نقاب کئے جائیں۔

تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے  کہا کہ ڈان اخبار پر حملے، محاصرے اور دھمکیاں موجودہ حکومت کی فسطائیت اور آمریت کا کھلا ثبوت ہے، بات بات پر جھوٹ بولنے والے کرائے کے حکومتی ترجمان ڈان اخبار پر حملوں کے بعد کہاں چھپے ہوئے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ ڈان اخبار کی بنیاد قائد اعظم نے رکھی تھی، اس اخبار کے ساتھ یہ سلوک شرمناک، قابل مذمت اور افسوسناک ہے،میڈیا کی آزادی آئینی اور جمہوری حق ہے، کسی کو  چھنینے نہیں دیں گے،اپوزیشن میڈیا برادری کے ساتھ ہے،میڈیا پر حملہ کرنے والے ہاتھ بے نقاب کئے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ فسطائی سوچ رکھنے والی حکومت کو جھوٹ بولنے سے فرصت ملے تو میڈیا پر حملوں، دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کرائے،میڈیا کو ہراساں کرنے میں ملوث عناصر قانون کے کٹہرے میں نہ آئے تو اس کا صاف مطلب یہ ہو گا کہ یہ سب عمران صاحب کی خواہش پر ہو رہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد