نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے:حافظ حسین احمد

نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے:حافظ ...
نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے:حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے،ملک میں سیاسی عدم استحکام کا بحران مسلط شدہ اور سلیکٹڈ حکمران کی وجہ سے ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ملکرکردار ادا کر نا ہوگا.

تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد کا کہنا تھا  کہجمعیت علماء اسلام اصولوں کی سیاست کی قائل ہے، انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی ملک انتقامی سیاست کا متحمل ہو سکتا ہے، تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے قوم کو تبدیلی کے بدبودار نعرے پر گمراہ کر دیا ہے، موجودہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،عوام کوریلیف دینے کی بجائےعوام پرمہنگائی کےصورت میں ڈرون حملہ کیاگیا،حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل کو حل کرنے کی کو ئی پالیسی نہیں ہے اور نہ موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پارٹی نے موجودہ حکمرانوں کے خلاف آزادی مارچ میں کامیابی حاصل کی جلد عوام خوشخبری سنیں گے اور آنے والے سال الیکشن کا ہے کارکن نئے الیکشن کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کریں۔