آصف زرداری کی صحت کا معاملہ، پمز انتظامیہ نے ڈاکٹر عاصم سے مشاورت کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

آصف زرداری کی صحت کا معاملہ، پمز انتظامیہ نے ڈاکٹر عاصم سے مشاورت کیلئے بڑا ...
آصف زرداری کی صحت کا معاملہ، پمز انتظامیہ نے ڈاکٹر عاصم سے مشاورت کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری بطور قیدی پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں کی انتظامیہ نے ان کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ آصف زرداری کیلئے قائم کیے گئے میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈاکٹر شجیع صدیقی کریں گے۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر نذیر بھٹی اور ڈاکٹر مظہربادشاہ شامل ہیں۔ پمز کا نیا میڈیکل بورڈ عدالتی حکم کی روشنی میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم سے مشورہ لے گا اور اسی مشاورت کی روشنی میں علاج کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -