تاجروں کیساتھ معاہدہ طے پاگیا، ملک بھر کی مارکیٹس کے لیے ٹیکس ریٹ جاری کرنے کافیصلہ کرلیا:شبرزیدی 

تاجروں کیساتھ معاہدہ طے پاگیا، ملک بھر کی مارکیٹس کے لیے ٹیکس ریٹ جاری کرنے ...
تاجروں کیساتھ معاہدہ طے پاگیا، ملک بھر کی مارکیٹس کے لیے ٹیکس ریٹ جاری کرنے کافیصلہ کرلیا:شبرزیدی 

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈآف ریونیو کے چیئرمین سید رشبرزیدی نے کہاکہ تاجروں کیساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے پر آئندہ ہفتے سے عمل درآمد ہوگا،ٹیکس کی تاریخ میں ایک نئے دورکاآغازہونے جارہا ہے، ملک بھر کی مارکیٹس کے لیے ٹیکس ریٹ جاری کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سیدشبر زیدی کا کہنا تھا کہ تاجروں کیساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے،تاجر اورایف بی آرمل کررجسٹریشن کے لیے کام کریں گے، معاہدے پر آئندہ ہفتے سے عمل درآمد ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس کی تاریخ میں ایک نئے دورکاآغازہونے جارہا ہے، ملک بھر کی مارکیٹس کے لیے ٹیکس ریٹ جاری کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

مزید : بزنس


loading...