کراچی میں آئندہ ہفتے سے آٹے کے بحران کا خدشہ،غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلورملزپرقابونہیں پایاگیا :علی زیدی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا کہ کراچی میں آئندہ ہفتے سے آٹے کے بحران کا خدشہ ہے، آٹے کے مسئلے پرسندھ حکومت کی بدانتظامی سب کیسامنے ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلورملزپرقابونہیں پایاگیا۔
وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کراچی میں آئندہ ہفتے سے آٹے کے بحران کا خدشہ ہے، آٹے کے مسئلے پرسندھ حکومت کی بدانتظامی سب کیسامنے ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلورملزپرقابونہیں پایاگیا۔
واضح رہے کہ دودھ اور چینی کے بعد چند ماہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔صوبائی حکومت کے وزراء آٹے کی قیمتوں میں کمی کا زبانی کلامی دعویٰ تو کرتے ہیں تاہم عملی طور پر آٹے کی قیمتوں میں کمی نظر نہیں آ رہی ،ایسے میں علی زیدی کے ٹویٹ نے اہلیان کراچی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔