عمران خان اور وزرااپوزیشن کی تضحیک اور الزام تراشیوں کی بجائے کارکردگی پر توجہ دیں:سید احمد محمود

عمران خان اور وزرااپوزیشن کی تضحیک اور الزام تراشیوں کی بجائے کارکردگی پر ...
عمران خان اور وزرااپوزیشن کی تضحیک اور الزام تراشیوں کی بجائے کارکردگی پر توجہ دیں:سید احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان اور اُن کے وزراءاپوزیشن کی تضحیک اور الزام تراشیاں کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،اُن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں اور چالاکیوں کی وجہ سے اُن کے  تمام اتحادی (ق) لیگ، ایم کیو ایم، بی این پی، جی ڈی اے اور فاٹا اراکین آج ان سے ناراض ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید احمد مخدوم کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ پورے پاکستان میں صرف وہ ٹھیک باقی پورا  ملک کرپٹ ہے،حکومتیں ایسے نہیں چلتیں جیسے تحریک انصاف کے کارنامے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ اپوزیشن موجودہ اسمبلی کوکسی صورت نہیں توڑنا چاہتی لیکن عمران خان اور ان کے وزراء حکومت زیادہ دیر نہیں چلنے دیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ملک و قوم کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں،اِنہیں طبی بنیادوں پر رہائی ملنی چاہیے ،ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے،حکمران  روڑے اٹکانے کی بجائے ملک کے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے آصف علی زرداری کو علاج معالجہ کی تمام تر سہولتیں فراہم کریں۔

مزید :

قومی -