برطانیہ میں کورونا ویکسین دو ہفتوں کے اندر کن لوگوں کو لگنی شروع ہو جائے گی?

برطانیہ میں کورونا ویکسین دو ہفتوں کے اندر کن لوگوں کو لگنی شروع ہو جائے گی?
برطانیہ میں کورونا ویکسین دو ہفتوں کے اندر کن لوگوں کو لگنی شروع ہو جائے گی?

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبی علی شاہ)  برطانیہ میں کیئرہومز میں دو ہفتوں کے اندر ویکسن لگنی شروع ہو جائے گی ۔ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ کوڈ - 19 ویکسین اگلے دو ہفتوں میں "یقینی طور پر" کیئر ہومز میں جانے کے لئے تیار ہوجائے گی۔میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی  نے کہا ہے کہ اس نے منظوری دے دی ہے کہ یہ بالکل اس طرح ہوگی جس طرح گھروں میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے ۔ ہم بغیر کسی رکاوٹ کے اس کا کام تیزی سے  کریں گے ۔انتہائی نگہداشت والے افراد اور ان کے ساتھ کام کرنے والا عملہ ہماری پہلی ترجیح ہوں گے لیکن برطانیہ کے چیف میڈیکل افسران کا کہنا ہے کہ اس ویکسین سے موسم سرما میں  ہسپتالوں میں مریضوں کی  تعداد پر صرف "معمولی اثر" پڑے گا۔موسم سرما میں اکثر لوگ بیمار رہتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -