پاک فوج کانشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے نشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کو ان کی شہادت کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر شبیر شریف نے 65کی جنگ میں ستارہ جرات حاصل کیا،وہ بہادری اور حب الوطنی کی علامت تھے۔میجر شبیر شریف شہید نے 65اور 71کی جنگوں میں بہادری کی داستانیں رقم کیں۔ان کا کہنا تھا کہ تعداد نہیں،ایمان،عقیدت اور جرات قوم کو فتح دلاتی ہے،ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں۔ میجر شبیر شریف 28اپریل 1943کو گجرات میں پیدا ہوئے۔انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔1961میں انہوں نے آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔سابق آرمی چیف راحیل شریف ان کے چھوٹے بھائی تھے۔وہ نشان حیدر پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی کے بھی رشتے دار تھے۔