کورونا سے مزید 44ہلاکتیں،لاہور کے ہسپتالوں میں ہنگامی الرٹ جاری،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پشاور میں ہوٹلرز،دکانیں سیل

کورونا سے مزید 44ہلاکتیں،لاہور کے ہسپتالوں میں ہنگامی الرٹ جاری،ایس او پیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور،اسلام آباد،پشاور(نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے، ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کیوجہ سے مزید 44افراد انتقال کر گئے،جن میں پنجاب بھر سے 22 ہلاکتیں شامل ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں میں مزید 3119کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 413191ہو گئی ہے۔کرونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد 8303ہو گئی جبکہ 2441مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 52359ہے، 24گھنٹوں میں 41115ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.58فیصد تک پہنچ گئی۔ملک بھر کے 616 ہسپتالوں میں کرونا کے 3001مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 337وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب لاہور کے بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے ایکسپو فیلڈ ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2کو کورونا مریضوں کیلئے فوری فعال کرنے کا کہا گیا ہے، آکسیجن کی کمی کا سامنے کرنیوالے مریض فیلڈ ہسپتال میں داخل ہوں گے۔لاہور کے 4بڑے ہسپتالوں میو، سروسز،جناح اور جنرل ہسپتال کو ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس اور آئی سی یو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔پشاور میں انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن میں بیکریوں، ریسٹورنٹس، ہوٹلوں اور دکانوں کو سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد میں بیکری، مارٹ اور ریسٹورنٹ،یونیورسٹی روڈ پر 8 ریسٹورنٹس سمیت 8 دکانیں سیل کی گئیں۔ انتظامیہ کے مطابق رات 10 بجے تک دکانیں اور ریسٹورنٹس بند نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران صدر میں 4 ریسٹورنٹس اور 6 دکانیں، دلزاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر 3 ریسٹورنٹ، 4 دکانیں سیل کی گئیں۔
کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -