جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس شوکت عزیز کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس شوکت عزیز کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کیس نظر ثانی کی درخواست8دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ کرے گا، جسٹس قاضی نے بنچ میں دیگر تین ججز شامل کرنے کی ضمنی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مقبول باقر کو بھی بنچ میں شامل کیا جائے۔ دوسری طرف سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت 10دسمبر کے روز سپریم کورٹ میں ہو گی۔ سراج درانی کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا، درانی پرایک ارب 60کروڑ کے اثاثے رکھنے کا ریفرنس بنایا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے سراج درانی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا،نیب نے آغا سراج درانی کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔اْدھر اسلام اباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ سماعت 9 دسمبر کو پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا،بنچ کی سربراہی جسٹس عمر عطاء بندیال کریں گے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو راولپنڈی بار میں متنازعہ خطاب کرنے پر برطرف کیا گیا تھا۔
درخواستیں مقرر

مزید :

صفحہ اول -