فرانس سے سفارتی تعلقات، وفاقی کابینہ معاملے پر منگل کو غورکرے گی

فرانس سے سفارتی تعلقات، وفاقی کابینہ معاملے پر منگل کو غورکرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلہ پر بھی غور کیا جائیگا۔ آئندہ ہفتے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا، کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلہ پر غور کیا جائے گاجبکہ 6 بجلی سپلائی کمپنیوں فیسکو، ہیسکو، آئیسکو، لیسکو، پیسکو اور کیسکو کے نئے بورڈ کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔کابینہ فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی تعمیر کرنے کی منظوری دے گی۔ پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ممنوعہ بور کے اسلحہ و بارود درآمد کرنے کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی اور تمام صوبوں کی مشترکہ فنانشنل اسٹیٹمننٹس کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے ڈینٹسٹری کوٹہ اور پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔
 وفاقی کابینہ 

مزید :

صفحہ اول -