کورونا،پی ڈی ایم کے بعض رہنماؤں کا قیادت کو جلسوں پر نظر ثانی کا مشورہ 

  کورونا،پی ڈی ایم کے بعض رہنماؤں کا قیادت کو جلسوں پر نظر ثانی کا مشورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور بلاول بھٹو زر داری کے متاثر ہونے کے بعد پی ڈی ایم کے بعض رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے جلسوں پر نظر ثانی کر نے کا مشورہ دیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی ہے،پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.15، سندھ میں 10.74 فیصد، خیبرپختونخوا میں 9.68 فیصد، بلوچستان میں 10.46 فیصد، گلگت بلتستان میں 3.92 فیصد، اسلام آباد میں 5.27 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.24 فیصد ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق شہروں کے اعتبار سے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں کورونا مثبت آنے کی شرح 17.57 فیصد تک جاپہنچی۔ حکومتی وزراء، ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے کرونا کیسز کے بڑھنے کی وجہ اپوزیشن کے جلسوں کو قرار دیتے ہوئے کرونا کی دوسری لہر کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے تاہم اب اس حوالے سے اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم میں بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے بعض رہنماؤں نے بھی کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قائدین کو جلسوں پر نظر ثانی کا مشورہ دیا ہے۔این سی اوسی اور طبی ماہرین کے مطابق اپوزیشن کے جلسے کے بعد پنجاب میں شرح بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا معاملہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے 8دسمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔
 جلسوں پر نظر ثانی 

مزید :

صفحہ اول -