پھولنگر،میاں بیوی کے جھگڑے کا المناک انجام،سنگدل باپ نے 5بچوں کو نہر میں پھینک دیا
قصور،پھولنگر،چھانگامانگا (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) میاں بیوی کے جھگڑے کا المناک انجام، سنگ دل باپ نے جھگڑے کے بعد اپنے 5 کمسن بچوں کو جمبر نہر میں پھینک دیا، دو کی نعشیں نکال لی گئیں 3 کی تلاش جاری۔اٹاری ورک کا رہائشی ابراہیم جو کہ آج کل سلطان ٹاون رائیونڈ روڈ لاہور میں رہائش پذیر تھا اور رکشہ چلا کر اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہا تھا اس کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے موقع پر موجود ابراہیم کے بڑے بھائی امجد کے مطابق ابراہیم ایک ہفتے سے بیروزگار تھا جس کی وجہ سے بیوی بھی ناراض ہوکر میکے جمبر آگئی وہ بچوں کے اصرار پر انھیں ملانے صبح جمبر پہنچا اور بعد ازاں اپنے 5 بچوں 10 سالہ نادیہ بی بی، 8 سالہ زین، 6 سالہ نتاشا، 5 سالہ نفیسہ اور2 سالہ احمد کو جمبر بی ایس لنک پل سے نہر میں پھینک دیا۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کی تلاش شروع کردی،کافی تگ دو ے بعد پانچوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ملزم باپ ابراہیم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔دوسری جانب ڈی پی او قصور نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
سنگدل باپ