فردوس عاشق کا مارشل آرٹس کا جاندارمظاہرہ، زور دار پنچ سے ٹائلز کرچی کرچی کر دیں
لاہور (آن لائن ز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور کے نجی ہوٹل میں سجی تقریب میں مارشل آرٹس کا جاندارمظاہرہ کیا، ایسا زور دار پنچ مارا کہ ٹائلز کرچی کرچی ہوگئیں۔اس سے پہلے گورنر ہاؤس میں چودھری سرور سے کرکٹ میچ میں بھی مقابلہ کرچکی ہیں، گورنر پنجاب نے فردوس عاشق کی دوگیندیں تو کھیل لیں لیکن تیسری پرکلین بولڈ ہوگئے۔ بیٹنگ کے بھی خوب جوہر دکھائے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کی فٹبال کو کک لگانے کی ویڈیو کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔
فردوس عاشق