امریکی ایوان نمائندگان نے بھنگ کے عام استعمال کی اجازت دینے کا بل منظورکرلیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان (ایوان زیریں) نے بھنگ کی ممانعت کے خاتمے کا تاریخی بل منظور کرلیا۔ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں امریکی ایوان نمائندگان نیگھنٹوں کی بحث کے بعد کثرت رائے سے بھنگ کی وفاقی ممانعت کے خاتمیکا بل منظورکیا،بل کے حق میں 228 اراکین جب کہ 164 اراکین نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔تاہم بل کا ابھی سینیٹ (ایوان بالا) سے منظور ہونا باقی ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز کی اکثریت ہونے کے باعث اس کی منظوری کا امکان کم ہے۔ اس بل کے تحت بھنگ کو منشیات کی فہرست سے ہٹادیا جائیگا اور اس پر 5 فیصد ٹیکس بھی لگایا جائیگا جس کے ذرریعے چھوٹے کاروبار کی معاونت اور نشے سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کی جائے گی۔
بھنگ