بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری کراچی میں انتقال کر گئے

بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری کراچی میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے بزرگ سیاست دان اور آئین پاکستان کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے شیر باز خان مزاری کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔90سالہ بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری کراچی میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات میں شامل شیرباز خان مزاری سابق نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی اور اکبر بگٹی کے بردار نسبتی بھی تھے۔مرحوم کی میت آبائی علاقے روجھان مزاری منتقل کی جائے گی۔ نماز جنازہ آج صبح ساڑھے 10 بجے روجھان مزاری کے میدان میں جبکہ تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔سردار شیرباز مزاری 1975سے1977 تک قومی اسمبلی کے قائد حزاب اختلاف رہے اور آئین پاکستان بنانے میں ان کا بھی اہم کردار تھا۔ انہوں نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بھی تشکیل دی تھی۔
میر شیر باز خان مزاری 

مزید :

صفحہ اول -