ایف آئی اے نے قبضے،منی لانڈرنگ پر سیف،افضل،شفیع کھوکھر کو کل طلب کرلیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سیف الملوک کھوکھر، لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو منی لانڈرنگ اور قبضہ گروپوں کیساتھ تعلقات اور معاونت پر 7 دسمبر کو طلب کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے تینوں رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے جس میں لکھا گیا کہ سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر نہ صرف قبضہ گروپوں کی معاونت کرتے ہیں بلکہ لاہور کے قبضہ گروپوں کے ساتھ ان کے تعلقات بھی ہیں۔تینوں رہنماؤں سے بڑے بڑے بینک اکاؤنٹس، اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جانی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے جو اثاثے ظاہر کیے ہیں وہ ان کی آمدن سے مطابق نہیں رکھتے لہٰذاتینوں 7 دسمبر کو ایف آئی اے دفتر میں حاضر ہوں۔ طلبی نوٹس میں لکھا گیا کہ دفتر میں نہ آنے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ انکے پاس اپنے دفع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے اور ایف آئی اے قانونی کارروائی کرے گا۔
ایف آئی اے طلبی